حکومت ٹیلی فون کالز کی بنیاد پر کھڑی ہے‘شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت نہیں، حکومت ٹیلی فون کالز کی بنیاد پر کھڑی ہے، اتحادیوں نے کہا ریاست کے ساتھ ، ریاست حکومت کے ساتھ ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جس نے اکثریت نہ ہونے کے باوجود یہ کیا، وہ دو تہائی اکثریت حاصل کر کے کیا کرے گا۔ مہنگے ترین پلانٹس سستے نہیں ملک میں بجلی کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ٹی وی کیمرے لگائے جائیں اور عوام کو احتساب کا عمل دکھایا جائے۔ 548 ارب روپے میں سے کتنی رقم سیاستدانوں کے پاس آئی؟ انہوں نے کہا کہ کسی کے گھریلو معاملات پر بات کرنا مناسب نہیں، آج ملک میں ٹویٹ کرنا جرم بن گیا ہے۔