الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم‘عمر امین میئرکا الیکشن لڑنے کیلئے اہل

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)اسلام آبادہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماءکے خلاف الیکشن کی جانب سے نااہلی کا آرڈرکالعدم قراردیدیا‘ہائی کورٹ نے اپنے مختصرفیصلے میں علی امین گنڈاپورکے بھائی عمرامین گنڈاپورکوڈیرہ اسماعیل خان کے میئرکا الیکشن لڑنے کیلئے اہل قراردیا جبکہ وفاقی وزیرعلی امین گنڈرپور کی حدتک الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقراررہے گا۔