بہترین کارکردگی‘مرادسعیدپہلے ‘اسدعمردوسرے‘ ثانیہ نشترکا تیسرا نمبر

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)بہترین کارکردگی پر 10 وفاقی وزارتوں میں تعریفی اسناد تقسیم کر دی گئیں۔ مراد سعید پہلے، اسد عمر دوسرے اور ثانیہ نشتر تیسرے نمبر پر رہے۔ وزیراعظم عمران خان نے شاندار کارکردگی پر 10 وفاقی وزارتوں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود چوتھے اور وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری پانچویں نمبر پر رہیں۔ وفاقی وزیر خسرو بختیار چھٹے، معید یوسف ساتویں اور عبدالرزاق داو¿د آٹھویں نمبر پر رہے۔ شیخ رشید کی وزارت نویں، فخر امام کی وزارت دسویں نمبر پر تھی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شہزاد ارباب پہلے ہی بتا چکے تھے کہ ٹاپ 10 کون ہیں، اس لیے باقی وزرا نہیں آئے۔ مراد سعید کی وزارت کی کارکردگی شاندار ہے۔ مراد سعید کو پہلے آنے پر مبارکباد۔ تعریفی اسناد کی تقسیم سے وزارتوں کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی، بہترین کارکردگی دکھانے والی وزارتوں کو مراعات دی جائیں گی، سزا اور انتقام کے بغیر دنیا کا کوئی نظام کامیاب نہیں ہو سکتا۔عمران خان نے کہا کہ گورننس کا مقصد عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانا ہونا چاہیے، ہمیں اپنی برآمدات کو فروغ دے کر معیشت کو مستحکم کرنا ہے، بہترین کارکردگی دکھانے والی وزارتوں کے بونس بڑھائیں گے، معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے غیر روایتی ہیں۔ حل تلاش کرنے کے لیے۔