ن‘پی پی کے کیسزپرکام مکمل‘وونوں حساب نہیں دے سکیں‘ فرخ حبیب

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کیسز پر کام مکمل ہو چکا ہے، دونوں جماعتیں کروڑوں کا حساب نہیں دے سکیں، پیپلز پارٹی کے 12 اکاو¿نٹس کا کوئی ریکارڈ نہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اکاو¿نٹس سے متعلق اسکروٹنی کمیٹی ابھی فعال نہیں ہوئی۔ کمپنیوں نے ان کا احتساب کیا، پیپلز پارٹی اور ن لیگ قانون، احتساب اور الیکشن کمیشن سے بھاگنے کی کوشش کرتی ہیں، فیصلہ کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ہم تمام سیاسی جماعتوں کے فنڈز کے کیسز کا فیصلہ کرنا چاہتے ہیں۔فرخ حبیب نے کہا کہ کبھی ایک دوسرے کو چور کہتے ہیں اور سڑکوں پر گھسیٹنے کی بات کرتے ہیں، کبھی ناشتہ اور دوپہر کے کھانے پر اکٹھے ہو جاتے ہیں۔