راولپنڈی:(لیڈر نیوز) اپنے ہی باپ کو گولی مار کر قتل کرنے والا بے رحم بیٹا گرفتار کر لیا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ریس کورس برف خانہ چوک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بزرگ شخص جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش کو اسپتال منتقل کردیا۔پولیس حکام کے مطابق ریس کورس پولیس کو برف خانہ چمن آباد میں قتل کی اطلاع ملی تھی۔ اس نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے غصے میں آکر فائرنگ کر کے اپنے ہی والد کو قتل کر دیا۔پولیس تھانہ ریس کورس کے مطابق مقتول کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ٹھوس شواہد کے ساتھ ملزمان کا چالان کیا جائے گا۔
راولپنڈی‘باپ کو گولی مار کر قتل کرنے والا بدبخت بیٹا گرفتار


















