متحدہ نے حلقہ بندیوں کے خلاف آئینی درخواست دائر کردی

کراچی:(لیڈر نیوز) ایم کیو ایم پاکستان نے حلقہ بندیوں کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی۔ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے تعصب کی بنیاد پر ایل بی کی حد بندی کی، سندھ حکومت نے غیر قانونی ٹاو¿ن بنایا، عدالت سے استدعا ہے کہ ایل بی کی حد بندی کالعدم قرار دی جائے۔ کنوینر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات دباو¿ کی وجہ سے نہیں ہوئے۔ پی پی پی کو سلام جس نے اپنی تاریخ نہیں بدلی۔ اللہ کا شکر ہے کہ پیپلز پارٹی کو ایم کیو ایم جیسی جماعت کا سامنا ہے۔ سندھ کو زبان کی بنیاد پر دو حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ ہم نے پیار سے وزیراعظم سے کہا کہ آپ کی پارٹی سب سے بڑی سٹیک ہولڈر ہے۔ آج ہم مجبور ہیں۔ وہ یہاں جمہوریت بچانے آئے ہیں۔