الیکشن کمیشن‘علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین نااہل قرار

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر کو انتخابی مہم سے روکتے ہوئے علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور کو نااہل قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کے دورہ ڈیرہ اسماعیل پر سے پابندی اٹھالی۔چیف الیکشن کمشنر نے مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمر امین گنڈا پور کو نااہل قرار دے دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار ڈی آئی خان سٹی کے میئر کی نشست پر انتخاب نہیں لڑ سکیں گے، علی امین گنڈا پور گھریلو تقریبات میں شرکت کر سکیں گے، اگر وفاقی وزیر نے دوبارہ خلاف ورزی کی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔