کورونا پابندیاں ‘کینیڈا میں ٹرک ڈرائیورز کی ہڑتال

اوٹاوا:(لیڈرنیوز)کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں کورونا پابندیوں کے خلاف ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال کے بعد ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا کے میئر واٹسن نے ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال کے باعث ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا۔اوٹاوا کے میئر نے ایک بیان میں کہا کہ صورتحال "مکمل طور پر قابو سے باہر" ہے اور مظاہرین کی تعداد پولیس اہلکاروں کی تعداد سے زیادہ ہو چکی ہے۔ٹرک ڈرائیورز گزشتہ ایک ہفتے سے کورونا پابندی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، شہر کے وسطی حصے میں خیموں اور ٹرکوں سے سڑکیں بلاک کر دی ہیں۔ٹرک ڈرائیوروں نے ایک ہفتہ قبل 'آزادی کارواں' مہم کا آغاز کیا تھا جس کے خلاف حکومت کی جانب سے ٹرک ڈرائیوروں کے لیے ویکسینیشن کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔