لاہور:(لیڈرنیوز)شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اپنی حرکتوں سے خوفزدہ ہوناچاہیے،ہرممکن کوشش ہے کہ حکومت گھرچلی جائے۔قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تباہی ہے، کرپشن ہے، غریب آدمی تباہ حال ہو چکا ہے، مہنگائی آسمان پر ہے، کرپشن کے ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کرپشن عروجپر ہے کہہ رہی ہے ،صحافی کے پوچھے گئے سوال پر کہ کیا حکومت گھر جائے گی، ن لیگی رہنما نے کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ جانتا ہے لیکن ہماری ہر ممکن کوشش ہے ۔
ہرممکن کوشش ہے حکومت گھرچلی جائے‘ شہبازشریف


















