خیبرپختونخوا میں27 مارچ کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات ملتوی

پشاور:(لیڈرنیوز)پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے خیبرپختونخوا میں 27 مارچ کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے۔پشاور ہائی کورٹ کے ایبٹ آباد بینچ نے الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی سماعت کی۔ جسٹس ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل بنچ نے فیصلہ سنایا۔فیصلے میں کہا گیا کہ موجودہ حالات میں پہاڑی علاقوں میں صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں۔ برف باری کی وجہ سے کئی علاقوں میں لوگوں کو ووٹ ڈالنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔