ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی‘فضل الرحمن کے بھائی کو نوٹس

اسلام آباد:(لیڈر ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے جے یو آئی کے امیدوار کی انتخابی مہم پر مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو نوٹس جاری کردیا۔خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متحرک ہوگیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کے امیدوار کی انتخابی مہم چلانے پر مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو 5 فروری کو نوٹس جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کے امیدوار کو بھی نوٹس جاری کیا جس نے سرکاری اہلکار ضیاء الرحمان کو مدعو کیا تھا۔