اسلام آباد:(لیڈرنیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 3 سے 6 فروری تک چین کا دورہ کریں گے، عمران خان سرمائی اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے ارکان اور سرکاری افسران سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا۔ دونوں ممالک کی قیادت علاقائی اور عالمی امور کا جائزہ لے گی۔ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران متعدد مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان 3 سے 6 فروری تک چین کا دورہ کریں گے

















