اسلام آباد:(لیڈرنیوز) گزشتہ سال چینی کا بحران کیوں تھا اور قیمتوں میں اچانک اضافہ کیسے ہوا؟ ایف آئی اے کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق چینی کے ٹینڈر گزشتہ سال اپریل میں کھولے گئے تھے جس میں ترک کمپنی نے سب سے کم بولی لگائی اور شوگر کا ٹینڈر جیتا۔ پچاس ہزار میٹرک ٹن چینی ٹینڈر کے ذریعے فراہم کی جانی تھی۔ سپلائر کی جانب سے ضمانت کے طور پر نجی بینک کی جعلی دستاویزات جمع کرائی گئیں۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے معاملہ سامنے آنے کے بعد ٹینڈر منسوخ کر دیا تھا۔چینی کی برآمد کے لیے دوبارہ ٹینڈر جاری کیا گیا جس سے حکومت کو بھاری نقصان ہوا۔ مقدمے میں مقامی کمپنی کے نمائندے محمد عباس کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
گزشتہ سال چینی کا بحران کیسے ہوا؟ایف آئی اے کی تحقیقات میں اہم انکشافات

















