23 مارچ کوہم سب اسلام آبادمیں ہونگے‘ مولانا فضل الرحمن

کوئٹہ:(لیڈرنیوز)صدرپی ڈی ایم و سربراہ جے یوآئی(ف) مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کے ہرکونے سے عوام کومارچ میں شمولیت کی دعوت دی ہے،23 مارچ کوہم سب اسلام آبادمیں ہوں گے،تمام سیاسی پارٹیوں کوشرکت کی دعوت دی ہے،حکومت کی نااہلی نے عوام کاجینادوبھرکردیا،عمران خان بتائیں وہ باہرآکرکس طرح خطرناک ہوں گے،عمران خان نے عوام کومہنگائی میں دھکیل دیا،کیاعمران خان باہرآکرعوام کومزیدکنگال کریں گے،اے این پی اورپیپلزپارٹی پی ڈی ایم کاحصہ نہیں،اے این پی اورپیپلزپارٹی آتی ہے توہمیں کوئی اعتراض نہیں۔