کورونامثبت شرح 11.92فیصدہوگئی‘30افرادانتقال کر گئے

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح گیارہ اعشاریہ نو دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس نے 30 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 29,192 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1.42 ملین تک پہنچ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8,183 نئے کیسز رپورٹ ہوئے: پنجاب میں 471,925، سندھ میں 535,965، خیبرپختونخوا میں 189,300 اور بلوچستان میں 189,300۔ گلگت بلتستان میں 34,187، اسلام آباد میں 10,580، اسلام آباد میں 123,648 اور آزاد کشمیر میں 36,465 کیسز رپورٹ ہوئے۔