لاہور: (لیڈرنیوز) شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی ادارے کی رپورٹ فرد جرم ہے‘ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے دوسری بار گواہی دی ہے کہ حکومت چور ہے۔ملک ان کی لوٹ مارکا متحمل نہیں ہوسکتا‘کرپٹ حکمران استعفیٰ دیں‘پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران نیازی کی قیادت میں پاکستان کرپشن میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے، دنیا وزیراعظم کو چور کہہ رہی ہے، پاکستان کی بدقسمتی ہے۔ انڈیکس میں 16 درجے مزید گرا ہے۔
عالمی ادارے کی رپورٹ حکومت کیخلاف فرد جرم ہے‘شہباز شریف


















