عمران خان بارے غیرشائستہ الفاظ‘مریم اورنگزیب معافی مانگیں

لاہور: (لیڈرنیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بدتمیزی ن لیگ کاوطیرہ ہے۔عمران خان کے بارےمیں مریم اورنگزیب کے الفاظ قابل مذمت ہیں‘ بیان پر قوم سے معافی مانگیں‘یہ چورمچائے شوروالاراگ الاپ رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما ماضی میں بھی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے تھے۔ انہوں نے ثابت کر دیا کہ مسلم لیگ ن میں اخلاقی، سیاسی اور جمہوری اقدار نہیں ہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ نازیبا الفاظ پر قوم سے معافی مانگیں، کوئی شائستہ یا باوقار شخص ایسے الفاظ کا انتخاب نہیں کرسکتا، پاکستانی عوام وزیراعظم عمران خان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔