لاہور:(لیڈرنیوز) لاہور ہائیکورٹ نے دریائے راوی منصوبے کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ دریائے راوی پراجیکٹ پر فوری کام روکا جائے۔لاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں روڈا ایکٹ کی دفعہ 4 کو غیر آئینی قرار دے دیا۔ فیصلے میں مزید کہا گیا کہ منصوبے کا ماسٹر پلان لوکل گورنمنٹ کے تعاون کے بغیر تیار کیا گیا، زرعی زمینیں قانونی طور پر حاصل کی جا سکتی ہیں، روڈ ایکٹ کے سیکشن 4 کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے، منصوبے کے لیے 5 ارب کا قرضہ فوری واپس کیا جائے۔
لاہورہائی کورٹ‘ریورراوی منصوبہ کالعدم قرار



















