بجلی صارفین کیلئے بری خبر‘3.12روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی (سی پی پی سی) نے دسمبر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا کو جمع کرادی۔ نیپرا یکم اور 2 فروری کو درخواستوں کی سماعت کرے گا۔بجلی صارفین کے لیے بری خبر، بجلی کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔اعداد و شمار کے مطابق، CPPC نے دسمبر میں اپنی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ کرنے کو کہا ہے۔ این جی سے 13.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔دوسری جانب کے الیکٹرک نے اپنے صارفین سے 10 روپے ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔