نئی انارکلی پان منڈی کے قریب دھماکا‘3افراد جاں بحق ‘ 26زخمی

 لاہور:(لیڈرنیوز)نئی انارکلی پان منڈی کے قریب دھماکا‘3افراد جاں بحق‘26زخمی‘4کی حالت تشویشناک ہے‘تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقے نیوارناکلی پان منڈی کے قریب کے دھماکہ ہوا‘پولیس کے مطابق دھماکے میں ڈیڑھ کلوباروی مواداستعمال کیاگیا،بارودی مواد لفافے میں چھپاکرموٹرسائیکلوں کے قریب رکھاگیاتھا،دھماکے کے نتیجے میں3افراد جاں بحق جبکہ 26زخمی ہوگئے زخمیوں میں 4کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔