اسلام آباد(لیڈرنیوز)10 فیصدسے کم شرح والے شہروں میں آو¿ٹ ڈورتقریبات میں500 افرادشرکت کرسکتے ہیں‘10 فیصدسے کم شرح والے شہروں میں ان ڈورتقریبات میں300 افرادشرکت کرسکیں گے‘10 فیصدسے زائدشرح والے شہروں میں ان ڈورتقریبات پرمکمل پابندی عائد‘10فیصدسے زائدشرح والے شہروں میں اجتماعات پربھی پابندی ہوگی،10فیصدسے زائدشرح والے شہروں میں ان ڈورڈائننگ پربھی پابندی عائد کردی گئی‘ 10فیصدسے زائدشرح والے شہروں میں تعلیمی سرگرمیاں محدود،‘12سال سے کم عمرطلبانصف حاضری کی ساتھ ہفتے میں3 روزآئیں گے،12سال سے زائدعمرکے طلباکی مکمل حاضری ہوگی،12سال سے زائدعمرطلباکیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار‘ان ڈورجمزکو 50فیصدگنجائش کیساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی،سینما،مزارات،پارکس میں 50فیصدافرادکوداخلے کی اجازت،10فیصدسے زائدشرح والے شہروں میں کھیل کی سرگرمیوں پرپابندی ہوگی‘پبلک ٹرانسپورٹ کو70فیصدگنجائش کےساتھ چلانے کی ہدایت‘ کاروباری اوقات کارمیں تبدیلی نہیں کی گئی،اسدعمر کی صدارت میں این سی اوسی کااجلاس‘ کورونا صورتحال، احتیاطی تدابیرپرعملدرآمد کاجائزہ لیاگیا‘ احتیاطی تدابیرپر 31 جنوری تک عملدرآمدجاری رکھنے کافیصلہ ‘شادی ہالز سے متعلق احتیاطی تدابیر15 فروری تک برقراررکھنے کافیصلہ ،این سی اوسی27 جنوری کواجلاس میں صورتحال کاجائزہ لے گا۔
#Corona's growing cases: New sanctions announced in the Pakistan

















