لودھراں:(لیڈرنیوز)تھانہ کہروڑ پکا کی سٹی پولیس نے ماں کو گھر سے نکالنے والے بدبخت بیٹے کو گرفتار کر لیا۔لیڈرنیوز کے مطابق لودھراں کے علاقے کہروڑ پکا میں بدبخت بیٹے نے گھر پر قبضہ کرنے کے لیے ماں کو دھکے دے کر گھر سے نکال دیا۔ڈی پی او عبدالرو¿ف بابر کے مطابق متاثرہ نسرین نے بیان دیا ہے کہ اس کے بیٹے نے بدتمیزی کی اور گھر پر قبضہ کرلیا جب کہ ماں کو دھکے دے کر گھر سے نکال دیا گیا۔ ڈی پی او نے کہا کہ آرڈیننس کے تحت والدین کو بچوں کے لیے بے دخل کرنا قابل سزا جرم ہے اور والدین کے تحفظ کے بل کے تحت ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
#Pakistan #Lodhran #Police arrested the unfortunate son who was evicting his mother from his house


















