نیوی سیلنگ کلب گرانے‘فارمزتحویل میں لینے کے فیصلے چیلنج

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)نیوی سیلنگ کلب، نیول گالف کورس کو مسمار کرنے اور پاکستان نیول فارمز کی زمینوں پر قبضے کے فیصلوں کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔پاک بحریہ نے نیوی سیلنگ کلب کو گرانے، پاکستان نیول فارمز کی اراضی پر قبضے اور نیول گالف کورس کو سی ڈی اے کے حوالے کرنے کے فیصلوں کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔پاک بحریہ نے سنگل بنچ کے الگ الگ فیصلوں کو دو عدالتی اپیلوں میں چیلنج کیا۔پاک بحریہ نے یہ بھی درخواست کی کہ انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کے لیے آج ایک بینچ تشکیل دیا جائے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کے 7 اور 11 جنوری کے فیصلوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔پاک بحریہ نے نیوی سیلنگ کلب، نیول فارمز اور نیوی گالف کورس کے خلاف فیصلوں کو فوری طور پر معطل کرنے کی درخواست بھی دائر کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کیس کے حتمی فیصلے تک سنگل بنچ کے دونوں فیصلوں کو معطل کیا جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ سے فوری حکم امتناعی بھی طلب کر لیا گیا۔پاک بحریہ نے انٹرا کورٹ اپیل کے ساتھ دو الگ الگ درخواستیں بھی دائر کیں۔ انٹرا کورٹ اپیلوں کی جلد سماعت کی جائے گی۔


#Decisions to demolish Navy Sailing Club, Naval Golf Course and take over lands of Pakistan Naval Farms have been challenged