وزیراعظم عمران خان کاآئی ایس آئی سیکرٹریٹ کادورہ

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وزیراعظم عمران خان کاآئی ایس آئی سیکرٹریٹ کادورہ‘ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وفاقی وزرا،آرمی چیف بھی ہمراہ تھے،ڈی جی آئی ایس آئی نے شرکا کا استقبال کیا،افغان صورتحال کے تناظرمیں خطے میں تبدیلیوں پربریفنگ دی گئی‘وزیراعظم نے قومی سلامتی استحکام میں آئی ایس آئی کی کاوشوں کوسراہا ‘وزیراعظم نے ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے کی گئی تیاریوں پراظہار اطمینان کیا۔