پشاور‘مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے 5 خواتین جاں بحق

پشاور:(لیڈرنیوز) پشاور کی انقلاب کالونی میں مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے 5 خواتین کچل کر جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئیں۔ریسکیو کے مطابق پشاور کے علاقے ارباب روڈ انقلاب کالونی تہکال میں گزشتہ رات اچانک مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد ملبے تلے دب گئے۔ امدادی کارکنوں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا۔ حادثے میں پانچ خواتین جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ماں بیٹیاں شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی۔