مری واقعہ‘ذمہ دارسزاسے نہیں بچ سکیں گے‘وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور:(لیڈرنیوز)وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ مری افسوسناک واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، وااقعہ کے ذمہ دار سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےکہا ہے کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں جو بھی قصوروار پایا گیا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔غفلت یا لاپرواہی کے ذمہ داروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ اور دل غمزدہ ہے، مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے قلیل مدتی اور طویل المدتی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، اس سلسلے میں ایس او پیز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔


#Chief Minister Usman Buzdar #Murree tragic incident those responsible will not be able to escape punishment