ایبٹ آباد میں برفباری‘سرکاری ٹی وی کے 8ملازمین محصور

ایبٹ آباد:(لیڈرنیوز)ٹھنڈیانی میں برف باری کے باعث سرکاری ٹی وی کے 8 ملازمین 4 روز سے پھنس گئے۔ سرکاری ٹی وی بوسٹر پر تعینات ملازمین کے پاس کھانے پینے کی اشیاءختم ہو گئیں۔ملازمین کئی دہائیوں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ بجلی کی بندش سے شدید سردی میں مر جائیں گے، حکومت کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا جا رہا۔دوسری جانب توحید آباد، کاندلا کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گلیات کے بیشتر علاقوں سے زمینی راستہ منقطع ہوگیا۔ حکومت کی سست روی کی وجہ سے سیاح چوتھے روز بھی نتھیاگلی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ مقامی لوگوں اور مذہبی تنظیموں کے کارکنان سیاحوں کو کھانا کھلا رہے ہیں اور ریسکیو کر رہے ہیں۔گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے آپریشن تاحال جاری ہے۔ جی ڈی اے کے ترجمان ایبٹ آباد کا کہنا تھا کہ مرکزی نتھیاگلی روڈ کو جلد از جلد کھولنے کے لیے رات گئے تک کام جاری تھا۔


#Pakistan #Abbottabad #Thandiani, 8 employees of government TV were trapped for 4 days due to snowfall.