لاہور:(لیڈرنیوز)شہباز شریف نے کہا ہے کہ پٹرول بم پھینکنے سے بہتر ہوتا عمران نیازی استعفیٰ دے دیتے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے قائد حزب اختلاف اور صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نئے سال کے موقع پر عوام کی خوشیاں برداشت نہیں کر سکی۔دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو نئے سال کا تحفہ دیا۔ عالمی منڈی کے مطابق مصنوعات کی قیمتیں کم کریں، مہنگائی سے نجات کا واحد حل عمران خان کی حکومت کا تختہ الٹنا ہے۔ادھر مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2022 عوام کی خوشحالی اور اچھے دنوں کا سال ہو گا، نیا سال تباہ کن حکومت سے نجات کا سال ہو گا، 2022 ووٹ چوروں سے نجات اور قانون کی حکمرانی کا سال ہو گا۔ .
#Shahbaz Sharif #it would have been better if Imran Niazi had resigned than throwing petrol bombs


















