کھوکھلے دعوﺅں سے عوامی خدمت نہیں ہوتی‘وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور:(لیڈر نیوز)وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے وفاقی وزیر تعلیم اور پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود نے ملاقات کی جس میں تنظیمی امور، سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شفقت محمود کو پی ٹی آئی پنجاب کا صدر بننے پر مبارکباد دی۔ وفاقی وزیر تعلیم نے عبدالستار ایدھی انڈر پاس کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر عثمان بزدار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی انڈر پاس سے لاکھوں شہریوں کی نقل و حرکت میں آسانی ہوگی، یہ منصوبہ لاہور کے شہریوں کے لیے تحفہ ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور کی ترقی کے لیے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے ان منصوبوں میں کروڑوں روپے کی بچت کرکے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ منصوبے پر 50 ارب روپے لاگت آئے گی، جو وعدہ کیا وہ پورا کیا، الزامات کی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں، پروپیگنڈا کرنے والے جانتے ہیں کہ کھوکھلے دعوو¿ں سے عوامی خدمت نہیں ہوتی، پنجاب میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہوگا۔


#Chief Minister Usman Buzdar #propagandists know that public service is not served by hollow claims