کورونا‘مزید2افرادجان کی بازی ہارگئے‘301نئے کیس

اسلام آباد:(لیڈر نیوز) کورونا وائرس سے مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد28909 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1.293 ملین تک پہنچ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 301 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 231,89,338 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 44,129 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 12,54,975 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ 625 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔