کراچی گیس بحران‘پی ٹی آئی ایم پی اے کا وزیراعظم‘ وزیرتوانائی کوخط

کراچی:(لیڈر نیوز)کراچی میں گیس بحران قابو سے باہر ہونے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی مایوس ہو گئے۔ پی ٹی آئی ایم پی اے نے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کو انتباہی خط لکھ دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رکن اسمبلی راجہ اظہر کی جانب سے عمران خان اور حماد اظہرکو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گیس کا بحران کراچی خصوصاً میرے پورے حلقہ 97 میں شدت اختیار کر گیا ہے، شہری گیس بحران کے خلاف سوئی گیس اور وفاقی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ یہ ٹی آئی کے ہاتھ سے نکل رہا ہے، بلدیاتی انتخابات میں نقصان ہوگا، وزیراعظم، وزیر توانائی گیس بحران کا نوٹس لیں، کراچی کے عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے، انہیں مایوس نہ کریں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی کی جانب سے ملک میں گیس بحران پر لکھے گئے خط میں انہوں نے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے رویے کو انتہائی شرمناک قرار دیا تھا۔آفتاب صدیقی نے خط میں لکھا کہ میرے حلقے این اے 247 کراچی میں گیس کی سپلائی بالکل نہیں ہے، گیس کا مسئلہ اکتوبر سے چل رہا ہے، آپ کو کئی بار ٹیکسٹ کیا گیا لیکن آپ نے جواب نہیں دیا، آپ کا رویہ انتہائی شرمناک ہے۔


#PTI MPA became frustrated after the gas crisis in Karachi #PTI MPA wrote a warning letter to Prime Minister Imran Khan and Federal Minister for Energy Hammad Azhar