اسلام آباد:(لیڈر نیوز) مولانا طارق جمیل نے کہا کہ سیالکوٹ واقعہ بہت دردناک ہے، ہر پاکستانی افسردہ ہے، سری لنکن عوام سے معذرت خواہ ہیں، اسلام ظلم کی ہر گز اجازت نہیں دیتا۔مولانا طارق جمیل اور علامہ طاہر اشرفی نے سری لنکن ہائی کمیشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ سیالکوٹ واقعہ پر ہم معذرت خواہ ہیں، اسلام کا نام سلامتی ہے، ایمان کا مطلب امن ہے، اسلام محبت کا درس دیتا ہے، بے گناہوں کو قتل کرنیوالاسزا کا مستحق ہے۔ انہوں نے سری لنکا کے سفیر سے کہا کہ ہم معافی مانگنے آئے ہیں۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ہم سری لنکن عوام کے سامنے شرمندہ ہیں، کسی کو کسی کو جلانے کا حق نہیں، ہاتھ جوڑ کر سری لنکن سے معافی مانگتا ہوں۔
#Maulana Tariq Jameel #Sialkot incident is very painful #every Pakistani is depressed, apologize to Sri Lankan people



















