اسلام آباد:(لیڈرنیوز)فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پہلی بار براہ راست ووٹ کے ذریعے اقتدار منتقل ہو رہا ہے، مضبوط بلدیاتی حکومت کا وعدہ صرف عمران خان نے پورا کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار کسی حکومت نے شفاف اور منصفانہ انتخابات کرائے ہیں، عمران خان ایسے لیڈر ہیں جو اپنے سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک اور عوام کے لیے سوچتے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے معاملے میں آمر کا ہونا اور کام چلانا کتنا آسان ہے، جو پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی روایت ہے، سندھ کے لوگ آج بھی اس رویے کا شکار ہیں۔بااختیارنظام پنجاب میں قائم ہونے جا رہا ہے۔
#Fawad Chaudhry #Imran Khan fulfilled the promise of strong local government


















