شہدا اے پی ایس نے قوم کو دہشتگردی کیخلاف متحد کیا‘ عثمان بزدار

لاہور:(لیڈرنیوز)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 16 دسمبر کا دن آرمی پبلک سکول کے شہداءکی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا، قوم آرمی پبلک سکول کے بچوں اور اساتذہ کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداءکی برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم اے پی ایس کے شہداءکی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ اے پی ایس کے شہداءنے پاکستانی قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا۔ بچوں نے اپنے قیمتی خون سے محفوظ اور پرامن پاکستان کی بنیاد رکھی۔عثمان بزدار نے کہا کہ ننھے پھولوں نے ایک عظیم مقصد کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، شہید بچوں کی عظیم قربانیوں نے قوم کو نیا حوصلہ اور عزم دیا، شہید بچے اور اساتذہ پوری قوم کے ہیرو ہیں، اے پی ایس کے شہداءکے اہل خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کریں۔


#Chief Minister Usman Buzdar #nation will always remember the eternal sacrifices of the children and teachers of Army Public School