اشرف غنی کے فرارکے بعد طالبان کو کابل آنیکی دعوت دی

کابل:(لیڈر نیوز)سابق افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ سابق افغان صدر اشرف غنی کے ملک سے فرار ہونے کے بعد انہوں نے طالبان کو کابل آنے کی دعوت دی۔امریکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ طالبان کو کابل بلانے کا مقصد شہر میں لوٹ مار اور افراتفری کو روکنا تھا۔کرزئی نے کہا کہ اشرف غنی کے ملک سے فرار ہونے کے بعد انہوں نے سابق وزیر دفاع بسم اللہ خان سے رابطہ کیا، جنہوں نے انہیں افغان صدر سمیت اعلیٰ حکام کے جانے کی اطلاع دی اور انہیں افغانستان چھوڑنے کو کہا۔ کابل پولیس کے سربراہ بھی ملک چھوڑنے والوں میں شامل تھے۔سابق افغان صدر کے مطابق اگر اشرف غنی کابل میں رہتے تو طالبان کے ساتھ اقتدار کی پرامن منتقلی کا معاہدہ ہوتا۔عالمی برادری کو چاہیے کہ افغانستان کے بہترمستقبل کیلئے افغانستان سے روابط قائم قائم کرے۔


#Hamid Karzai #invited the Taliban to come to Kabul after Ashraf Ghani fled the country