حکومت کا ہر عمل بدنیتی پر مبنی ہے،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:(لیڈر نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کا ہر عمل بدنیتی پر مبنی ہے، حکمرانوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں، سکینڈل کے بعد ایک سکینڈل سامنے آنے کے باوجود چیئرمین نیب خاموش ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت نئے چیئرمین نیب کے لیے مشاورتی عمل مکمل نہیں کرنا چاہتی۔ موجودہ چیئرمین نیب یومیہ اجرت پر ہیں۔ حکومت خود بیساکھیوں پر ہے۔ جس دن ہاتھ اٹھایا جائے گا حکومت ایک دن بھی نہیں چلے گی۔انہوں نے کہا کہ مشیر اور وزراءایک بات بتائیں کہ عوام کے لیے کیا کیا ہے، جو حکومت عوام کی پرواہ نہیں کرتی اسے اقتدار میں رہنے کا حق نہیں۔


#Shahid Khaqan Abbasi #every action of the government is malicious