لاہور:(لیڈر نیوز)دنیا بھر میں لاہور ایک بار پھر آلودگی کی دوڑ میں سرفہرست، کراچی چھٹے نمبر پر آ گیا۔ شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔لاہور شہرآلودگی کی دوڑ میں پہلے نمبر پر ہے، شہر کا مجموعی ہوا کے معیار کا انڈیکس 321 ریکارڈ کیا گیا۔ ڈیوس روڈ پر سب سے زیادہ 592 AQI، گلبرگ 421، کوٹ لکھپت 415 AQI ریکارڈ کی گئی۔ ڈی ایچ اے 390، ایڈن کاٹیجز 402 اور بحریہ ٹاو¿ن 398 اے کیو آئی۔ علامہ اقبال ٹاو¿ن میں 414 اور انارکلی میں 414 AQI ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ کراچی، پاکستان کا سب سے بڑا شہر، 168 کے AIQ کے ساتھ دنیا کا 6واں آلودہ ترین شہر ہے۔دوسری جانب صبح سویرے دھند بھی اپنا اثر دکھاتی رہی۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث مختلف مقامات پر موٹر وے بند کردی گئی، دیگر شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔
#Pakistan #Lahore is once again at the top of the world in the race for pollution

















