سانحہ سیالکوٹ کیس‘جیل کے اندرروزانہ کی بنیاد پر سماعت کا فیصلہ

سیالکوٹ:(لیڈرنیوز)سری لنکن شہری پر تشدد اور قتل کیس میں پیش رفت، گرفتار ملزمان کی روزانہ کی بنیاد پر جیل کے اندر سماعت کرنے کا فیصلہ۔سری لنکن شہری کی ہلاکت کے سانحہ سیالکوٹ میں گرفتار ملزمان کے ٹرائل کے باقاعدہ احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ سیالکوٹ پولیس ترجمان کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج جیل جا کر کیس کی سماعت کریں گے۔ سیالکوٹ پولیس نے وزارت داخلہ کے ذریعے سماعت کے لیے عدالت میں درخواست دی تھی۔سیالکوٹ کیس میں اب تک 34 ملزمان کلیدی کردار ادا کر چکے ہیں۔ دیگر ملزمان کی ویڈیو کی مدد سے شناخت کی جا رہی ہے۔


#murder of a Sri Lankan citizen #decided to hold a hearing of the arrested accused inside the jail on a daily basis