چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے رشتہ دار بھرتی کے الزامات مسترد

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) سپریم کورٹ میں جواب رجسٹرارسندھ ہائیکورٹ کی جانب سے جمع کرایاگیا ‘چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے رشتہ داربھرتی کرنے کے الزامات مستردکردیئے ‘کلرکس کاسندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے کوئی خونی رشتہ نہیں،ایک کلرک چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کاسسرالی رشتہ دارہے،رجسٹرارسندھ ہائیکورٹ نے جواب میں کہا کہ آصف علی خالصتاًمیرٹ پرتعینات ہوا،آصف علی کوعمرمیں چھوٹ ڈسٹرکٹ جج کی سفارشات پرملی،کل516 بھرتیوں میں سے116 کوعمرمیں چھوٹ ملی،عمرکی حدمیں چھوٹ25 اسٹینوگرافرزاور95 کلرکس کوملی،ڈیٹاکوڈر،3ٹیکنیشن،8کمپیوٹرآپریٹراورڈیٹاانٹری آپریٹرکوچھوٹ ملی،ماتحت عدلیہ بھرتی کیس،سندھ ہائیکورٹ کاسپریم کورٹ میں جواب جمع کل 2761 امیداورں کے انٹرویو کیے گئے