ملک میں اسوقت جمہوریت ہے نہ پارلیمان‘ شاہد خاقان عباسی

کراچی:(لیڈرنیوز)شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو تختیاں لگانے اور افتتاح کرنے کا شوق ہے، پی ٹی آئی کا گرین لائن منصوبے سے کوئی تعلق نہیں، ساڑھے تین سال میں تین ماہ کا کام مکمل ہوا‘ملک میں اسوقت جمہوریت ہے نہ پارلیمان۔سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کراچی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں میں کیمرے لگا کر کارروائی عوام کو لائیو دکھائی جائے۔ اپوزیشن کو دبانے کے لیے جھوٹے ریفرنسز بنائے جاتے ہیں۔ذمہ دار کون ہے اس کا؟ جعلی ریفرنسز بنانے کا جواب کیا چیئرمین نیب کو نہیں دینا ہوگا؟شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب ڈیلی ویجز پر کام کرتے ہیں، نام نہاد احتساب کرنے والوں کا احتساب بھی دیکھیں گے، ایک دن انصاف ہوگا۔


#Shahid Khaqan Abbasi #PTI has nothing to do with Green Line project