کورونا‘مزید10افرادجان سے گئے‘350نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)کورونا وائرس سے مزید 10 افرادزندگی کی بازی ہارگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 28803 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 350 نئے کیسز رپورٹ ہوئے‘ملک بھر میں اب تک 223,85,347 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 46,697 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 1,249,421 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ 771 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں ایک دن میں کورونا سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 803 ہوگئی۔ پنجاب میں 13046، سندھ میں 7630، خیبرپختونخوا میں 5874، اسلام آباد میں 962، بلوچستان میں 362، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 743 مریض ہیں۔


#Corona #Corona in Pakistan #Corona in Pakistan has reached 1.288 million