اسلام آباد:(لیڈرنیوز) زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا پاک بحریہ کے ایئر ڈیفنس یونٹس نے کامیاب تجربہ کیا۔میزائل فائرنگ کا مشاہدہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کیا۔امیر البحر نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق فائر کیے گئے میزائل نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ میزائل فائرنگ کا شاندار مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور فوجی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
#Pakistan Navy's Air Defense Units demonstrated successful test firing of surface-to-air missiles

















