پشاور:(لیڈرنیوز)پشاور کی ضلع کچہری میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے دو ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم نے غیرت کے نام پر خاتون کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔پولیس کے مطابق عدالت میں پیشی کے لیے جانے والی خاتون کو اس کے والد اور بھائی نعمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ دونوں ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران غیرت کے نام پر خاتون کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
#woman was shot dead in Kachahari district of Peshawar #accused confessed to killing the woman in the name of honor


















