اسلام آباد:(لیڈرنیوز)سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوارہے،پاکستان کے عوام موجودہ حکومت سے تنگ ہیں،23مارچ کواسلام آبادمیں مہنگائی مارچ ہوگا،ملک کے ہرکونے سے لوگ اسلام آبادآئیں گے،پنجاب میں شہبازشریف پی ڈی ایم کااجلاس بلائیں گے،محموداچکزئی بلوچستان میں پی ڈی ایم کااجلاس بلائیں گے،اویس شاہ نورانی سندھ میں پی ڈی ایم کااجلاس بلائیں گے، سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن،پاکستان بارکونسل،بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے‘اسمبلیوں سے استعفوں کامعاملہ زیرغورآیاہے،استعفوں کاکارڈکب شوکرناہے اس کافیصلہ وقت پرکریں گے،پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس کل ہوگا،پی ڈی ایم سانحہ سیالکوٹ کی بھرپورمذمت کرتی ہے،چاروں صوبوں کی مرکزی قیادت مشاورتی اجلاس کریں گی،بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
#Chief PDM Maulana Fazlur Rehman #decision on when to accept the resignation card will be taken in time

















