سیالکوٹ واقعہ‘ملزمان کو قرارواقعی سزایقینی بنائی جائے‘ وزیراعظم

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) وزیراعظم کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا‘اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد ‘وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بُزدار سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔اجلاس میں ملکی مجموعی امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیاگیاجبکہ اجلاس میں سیالکوٹ واقعہ سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی‘وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ نے ہمارا سر شرم سے جھکا دیا،ملزمان کو قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے،عمران خان نے کہا کہ آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی جائے۔بعدازاںوزیراعظم عمران خان کی صدارت میں موسمیاتی تبدیلی کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں پنجاب،خیبرپختونخوا،جی بی کے وزرائے اعلیٰ اوروفاقی وزرا نے شرکت کی، معاون خصوصی امین اسلم،ورلڈبینک حکام اوریواین ہیڈز بھی شریک ہوئے۔


#Sialkot inciden #Accused should be given real punishment #PM Imran Khan