سیالکوٹ واقعہ‘ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائینگے‘ عثمان بزدار

لاہور:(لیڈرنیوز)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے۔ انتہا پسندی، فرقہ واریت اور دہشت گردی جیسی برائیوں کی اسلام میں کوئی جگہ نہیں۔ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کا کسی کو حق نہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ سیالکوٹ واقعے میں ملوث عناصر نے پاکستان کے امیج کو بے حد نقصان پہنچایا ہے اور اس واقعے سے انسانیت کی تذلیل ہوئی ہے۔


#Sialkot incident #Chief Minister Usman Buzdar #accused involved in Sialkot incident will be brought to justice