اسلام آباد:(لیڈرنیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس گلگت رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے کہا کہ توہین عدالت کا استعمال جج کی عزت بچانے کے لیے نہیں بلکہ مفاد عامہ کے لیے ہے، توہین عدالت کا مقدمہ عدالت اور دعویدار کے درمیان ہوتا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ رانا شمیم بیرون ملک فرار ہو گئے تو تمام کارروائی بے سود ہو جائے گی، عدالت سے استدعا ہے کہ رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے یا پاسپورٹ حوالے کرنے کا کہا جائے۔ جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ نام ای سی ایل میں ڈالنا ہے یا نہیں یہ حکومت کا کام ہے عدالت کا نہیں۔
#Islamabad High Court #dismissed the petition of former Chief Justice Gilgit Rana Shamim for inclusion in ECL



















