کورونا‘10افرادانتقال کرگئے‘336نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) کورونا وائرس مزید 10 افراد کی زندگیاں نگل گیاجس کے بعد اموات کی تعداد مجموعی 28777 ہوگئی۔ ملک میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1.287 ملین تک پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 336 نئے کیسز رپورٹ ہوئے‘ملک بھر میں اب تک 22,252,342 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 42,944 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 1,246,464 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ 862 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 777 ہوگئی۔ پنجاب میں 13041، سندھ میں 7626، خیبرپختونخوا میں 5862، اسلام آباد میں 960، بلوچستان میں 360، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 742 مریض جاں بحق ہوئے۔


#Pakistan #Corona in Pakistan #National Command and Operations Center