سیالکوٹ:(لیڈرنیوز) سیالکوٹ میں افسوسناک واقعہ میں لوگوں کو مشتعل کرنے والا ایک اور ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم طلحہ کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ پولیس ویڈیو کی مدد سے اب تک 100 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر چکی ہے۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیکٹری کی مشین پر مذہب سے متعلق اسٹیکر چسپاں کیا گیا تھا۔ غیر ملکیوں کے آنے کی وجہ سے منیجر نے سٹاف کو سٹیکر ہٹانے کو کہا۔ ملازمین کے انکار پر منیجر نے خود اسے ہٹا دیا۔
#Sialkot tragic incident #Another accused who provoked people was also arrested



















