ووٹوں کی خریداری کا معاملہ‘درخواست گزارکو متعلقہ فورم سے رجوع کی ہدایت

لاہور:(لیڈر نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں ووٹ خریدنے کی ویڈیو کے معاملے پر امیدوار سہیل شہزاد کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔لاہور ہائیکورٹ نے این اے 133 کے ووٹرز کی خریداری کیخلاف درخواست خارج کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ جسٹس مزمل اختر شبیر نے امیدوار سہیل شہزاد کی درخواست پر 14 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کو پہلے متعلقہ فورم سے رجوع کرنا چاہیے تھا، درخواست گزار نے قانون پر عمل نہیں کیا، متعلقہ فورم کی موجودگی میں ہائی کورٹ میں براہ راست درخواست دائر کرنا خلاف قانون ہے، الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق مانیٹرنگ آفیسر۔ اور الیکشن کمیشن کے فورم سے درخواست بن جاتی ہے۔


#Lahore High Court #candidate Sohail Shehzad to approach the relevant forum